ابنا: عباس جعفری دولت آبادی نے آج صحافیوں سے گفتگو میں عالمی ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹوں کی تردید کی کہ موسوی اور کروبی کو تہران کے علاقے حشمتیہ کی جیل میں رکھا گياتھا ۔انہوں نے کہا موسوی اور کروبی اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنے گھروں میں ہیںدوسری طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹارنی جنرل غلام حسین محسنی اژہ ای نے کہا ہے عوام اور حکومتی اداروں کی ہوشیاری نیز رہبرانقلاب اسلامی کی تدبیروں سے فتنوں کے پہلو واضح ہوگئےاور دوست و دشمن کی تمیز ہوگئی۔ انہوں نے آج اٹارنی جرنیلوں کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دشمنوں کی بھرپور کوششوں کے باوجود گذشتہ برسوں اور خاص طورسے دوہزار نو کے فتنے ناکام ہوگئے اور دشمن حیران و پریشان ہوچکا ہے۔ محسنی اژہ ای نے اسلامی ملکوں میں عوام کے قیاموں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ مسلمان قوموں کی ہوشیاری اور زمانے کے تقاضوں کی شناخت کی بناپر آج اسلامی ملکوں میں بڑی اور بے نظیر تبدیلیاں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کا یہ انقلاب تمام مستضعف قوموں کو مستکبرین سامراجیوں اور ظالموں کا شر سے محفوظ کردیے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110